عمران خان، یاسمین راشد اور راجہ شکیل کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، عامر میر


اسلام آباد: صوبہ پنجاب کے نگراں وزیر برائے اطلاعات و نشریات عامر میر نے کہا ہے کہ شواہد مٹانے کا کیس درج ہو گیا ہے، گرفتاریاں ہوں گی۔

عمران خان کا ظل شاہ قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، یاسمین راشد اور راجہ شکیل سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، انہوں نے مل جل کر سب کچھ کیا ہے۔

عامر میر نے الزام عائد کیا کہ ظل شاہ کے معاملے پر عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، شرمندہ ہونے کے ریلی نکالنے کا اعلان کر رہا ہے۔

ظلِ شاہ کے والد کے ساتھ کھڑا یہ ’پراسرار‘شخص کون؟ ہم نیوز حقیقت سامنے لے آیا

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر کہا کہ جوڈیشل کمیشن ایسے معاملات میں بنتا ہے جہاں ابہام یا تنازعہ ہو۔

نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت 8 مارچ یا آج سیاسی سرگرمی کرنے کی کوشش کرتی تو روک دیا جاتا، لاہور میراتھن ریس چالیس کلو میٹر کی ہے۔

پی ٹی آئی کا کل دوبارہ ریلی نکالنے کا اعلان، قیادت عمران خان کریں گے

پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے عامر میر نے واضح طور پر کہا کہ کل دفعہ 144 نہیں لگے گی، کل پی ٹی آئی ریلی نکالنا چاہتی ہے تو ضرور نکالے۔


متعلقہ خبریں