ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون اپنی نئی فلم ’پروجیکٹ کے‘ کا معاوضہ 10 کروڑ روپے وصول کریں گی۔
آسکر کی میزبانی، دپیکا پاڈوکون پاکستانی نژاد اداکار رض احمد کیساتھ کریں گی
بھارت کے مؤقر اخبار انڈیا ٹوڈے اور شوبز ویب سائٹ ’ مرچی پلس‘ کے مطابق پروجیکٹ کے کی کاسٹ میں پربھاس اور امیتابھ بچن شامل ہیں جب کہ ہدایتکاری کے فرائض ناگ اشون انجام دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری 2024 کو ریلیز ہونے والی فلم پروجیکٹ کے بھارت کی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک ہو گی، فلم کا بجٹ 500 کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے۔
37 سالہ دپیکا پاڈوکون منعقد ہونے والے آسکر ایوارڈ کی بھی پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد کی ساتھ میزبانی کے لیے نامزد ہوئی ہیں جب کہ 2022 میں انہیں کانز فلم فیسٹیول کی جیوری کا رکن بنایا گیا تھا۔
بالی وڈ کی دیپیکا پاکستانی لڑکی کی فین
دپیکا پاڈوکون کے متعلق شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کے تحت وہ 2024 میں فلم فائٹر میں بھی دکھائی دیں گی جس میں ان کے ساتھ ریتک روشن نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ دیپکا پاڈوکون کو فلم پٹھان کی صورت میں باکس آفس پر بڑی کامیابی ملی ہے کیونکہ فلم نے پورے بھارت میں 517 کروڑ روپے کا کاروبار کر کے آل ٹائم بلاک بسٹر کا ٹائٹل سمیٹ لیا ہے جب کہ پوری دنیا سے اس نے ایک ہزار روپے سے زائد کمائے ہیں۔
پٹھان دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ کمانے والی پہلی ہندی فلم
2007 میں شاہ رخ خان کے ساتھ اوم شانتی اوم سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی دپیکا پاڈوکون نے ہالی وُڈ کی فلم ایکس ایکس ایکس ریٹرن آف زینڈر کیج میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جو 2011 میں ریلیز ہوئی تھی۔