نواز شریف پر قائم مقدمات جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے، سیاسی میدان کو چھوڑنا غلطی تھی، مریم نواز

نواز شریف پر قائم مقدمات جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے، سیاسی میدان کو چھوڑنا غلطی تھی، مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں استقبال سے لگا جیسے آٹا مفت اور ٹماٹر 2 روپے کلو مل رہے ہیں، کارکنان کے جذبے سے ایسا لگ رہا ہے (ن) لیگ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

فلور ملز اور محکمہ خوراک میں تنازع،پنجاب میں آٹے کے بحران کا خدشہ

انہوں ںے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، پرویز رشید اور طلال چودھری کے ہمراہ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اوربہاولپور میں تنظیمی کنونشنز میں اچھا رسپانس ملا، اسلام آباد میں ڈاکٹر طارق فضل چو دھری نے اچھا استقبال کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم نے سیاست کے میدان کو کھلا چھوڑ دیا تھا جو غلطی تھی، ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھی اور یہ حقیقت ہے، آئی ایم ایف نے گلے سے دبوچ رکھا ہے، کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کی اپنی رائے ہے ،میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتی، کیپٹن (ر) صفدر انفرادی شخصیت ہیں وہ خود جواب دے سکتے ہیں، ن لیگ پرا پیگنڈے پر چلنے والی جماعت نہیں، ہمارا سوشل میڈیا رضاکارانہ جذبے سے کام کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے والنٹیئرز کی کارکردگی اتنی اچھی تھی کہ پاپا جونز والوں کو ہم پر کریک ڈاؤن کرنا پڑا، پی ٹی آئی نے سرکاری خرچ پر لاکھوں روپے سے کی بورڈ وارئیررز بھرتی کئے، اپنا آئی ٹی ونگ بنا رہے ہیں، ڈاکٹر افنان اللہ اس پر کام کر رہے ہیں۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ سچا الزام دوہراتے ہوئے بھی ہمیں بہت مشکل پیش آتی ہے، ہمارا مقابلہ بہت بدتمیز لوگوں سے ہے، عوام اور ملک کیلئے انہوں نے کچھ نہیں کیا، ان کی تمام توجہ ترجمانوں کے اجلاس پر رہی، ان کی نااہلی کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔

فلور ملز کا پنجاب میں 13 فروری سے ہڑتال کا اعلان

ایک سوال کے جواب میں ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں، وہ ناراض نہیں ہیں، نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں، میں شاہد خاقان عباسی کے پاس چل کر جاؤں گی، ان  کا نواز شریف سے 30 برس سے زیادہ کا تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال، سعد رفیق کی سرپرستی اور نگرانی میں کام کر رہی ہوں، سینئرز کو اپنے پیچھے کھڑا کرنا چاہتی اور نہ ہی میری ایسی پرورش ہے، یہ میرے لئے لائن ہے، اسے کراس نہیں کر سکتی، جنید کو پہلے گھر کی ذمہ داری اٹھانی ہے، اس کا سیاست مٰں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ کا عہدہ میرا فوکس نہیں، یہ عوام کا فیصلہ ہوتا ہے، کرسی میری ترجیح نہیں ہے، میری ساری توجہ تنظیم سازی پر مرکوز ہے، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے، ابھی اسے انتخابی اتحاد نہیں کہہ سکتے ہیں، ملک بھر میں پارٹی کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں۔

گھی، دالیں، چاول، لہسن، آلو اور مرغی سمیت 29 اشیا مہنگی ہو گئیں

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے واضح طور پر کہا نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے، نواز شریف پرقائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے، لڑائی برائے لڑائی اور مخالفت برائے مخالفت نہیں ہونی چاہیے، مخالفت بھی ایشوز پر ہونی چاہیے یہ نہیں کہ ہاتھ نہ پکڑو تو میر جعفر میر صادق بنا دو، جنرل باجوہ کی توسیع پر میرا آج بھی پرانا مؤقف ہے جس کی سزا بھی بھگتی، ن لیگ کو توڑنے کی کوشش کی گئی، الیکشن میں دھاندلی کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی نواز شریف کی بے گناہی پر سب بولیں گے، لوگوں کو بتانا چاہیے کہ نواز شریف کے ساتھ ظلم کیا گیا، آئی ایم ایف سے ہم نے کوئی معاہدہ نہیں کیا، جو شرائط رکھی تھیں وہ اب ہمیں پوری کرنی پڑ رہی ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ چاہتے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے، عمران خان کی حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، ملک کو ہتھوڑے مار مار کر چار سال میں توڑ دیا گیا، مسلم لیگ، نواز شریف یا مریم کبھی اصولوں کے برخلاف سیاست نہیں کرے گی، الیکشن جب بھی ہو گا ہم نے تیاری شروع کردی ہے، لڑیں گے اور جیتیں گے۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ عمران خان ملک کا واحد وزیراعظم ہے جسے ووٹ کے ذریعے نکالا گیا، اپنے ووٹ پورے کرانے کے لئے بھی فیض کی خدمات لی جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بہت اچھا اسٹروک کھیلا، نواز شریف الیکشن مہم خود چلائیں گے، میرا نہیں خیال کہ کوئی ٹیکنوکریٹ حکومت آئے، ٹیکنوکریٹ حکومت مسائل حل نہیں کر سکتی، بیانیہ کی جنگ نے کاکردگی کی جگہ لے لی ہے، انتخاب میں اپنا الیکشن لڑیں گے، پری الیکشن مہم شروع کردی ہے۔

سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سے رابطہ ہوا ہے، وہ لاہور تھے انہوں نے کہا ملاقات کریں گے، کسی سے ملنے یا ناراضگی دور کرنے میں میری کوئی انا نہیں، ہمارا دامن صاف تھے لیکن ہفتے میں6 دن پیش ہوتے تھے، عمران خان کے تو ثبوت موجود ہیں ،عدالت نہیں جاتے، پلاسٹر چڑھا دیتے ہیں، یہ عدلیہ کے لئے اچھا تاثر نہیں، ہمارے گلے کا پھندا ٹائٹ ہوتا تھا، عدلیہ پر سوال اٹھ رہے ہیں ، ابھی انصاف نہیں ہو رہا ہے۔

اوورسیز پاکستانی ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں، ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان

مریم نواز نے کہا کہ اربوں روپے گھڑیاں بیچ کر کمائے، سڑک بھی نواز شریف سے بنوائی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے کیسز میں ثاقب نثار اور جنرل فیض بھی دباؤ ڈالتے تھے، نواز شریف اصول کی سیاست کرتے ہیں اور اس کی سزا بھی بھگتتے ہیں۔


متعلقہ خبریں