وی آئی پی موومنٹ کیلئے ٹریفک سگنلز بند نہ کرنے کی ہدایت

وی آئی پی موومنٹ کیلئے ٹریفک سگنلز بند نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) نے وی آئی پی موومنٹ کے لیے ٹریفک سگنلز بند نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پی اے سی نے مفت یا سرکاری خرچے پر حج کرنے والوں کا نوٹس لے لیا: سود کی گنجائش نہیں، چیئرمین نور عالم خان

پی اے سی کی جانب سے یہ ہدایت چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد کو کی گئی، اجلاس میں آئی جی اسلام آباد بھی پیش ہوئے۔

آئی جی اسلام آباد کو پی اے سی کے اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گداگروں کے خلاف فوری طور پر آپریشن کیا جائے، ریڈ زون میں واقع ہوٹل کے سامنے پارکنگ فوری طور پر ختم کی جائے اور ریڈ زون کی عمارات میں آنے والوں کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔

وزیراعظم کا اسلام آباد کیلئے نیا ماسٹر پلان لانے پر زور

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد سے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب! کیا آپ کو ملک میں تھریٹ کا علم ہے؟

نور عالم نے آئی جی اسلام آباد کو اجلاس میں ہدایت کی کہ ایم این اے ہاسٹل اور پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی معلوم نہیں کہ کون لاجز میں آتا اور جاتا ہے؟

آٹا، دالیں، چاول، دودھ، انڈے اور ڈبل روٹی سمیت 23 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

پی اے سی کے اجلاس میں کہا گیا کہ دہشت گرد گداگروں کے روپ میں بھی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ شرکائے اجلاس نے واضح طور پر آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ دی جانے والی ہدایات پر فی الفور عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں