اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، تحریری حکمنامہ جاری


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت نے بلدیاتی انتخابات کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ دے دیا۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ جس میں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی توڑنے پر پی ڈی ایم کو خوفزدہ ہونا چاہیے، عمران خان

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو خلاف قانون قرار دے دیا۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ نوٹیفکیشن بلدیاتی لوکل گورنمنٹ ایکٹ سیکشن 4 کی خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد کے بلدیاتی حلقوں میں نئے اضافے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں 31 دسمبر کو ہونے والے مقامی حکومتوں کے انتخابات دوسری بار مؤخر ہونے کا خدشہ تھا۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد اسلام آباد کی یونین کونسلوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

الیکشن سے چند روز قبل وفاقی کابینہ کی جانب سے یوسیز میں اضافے کی منظوری اور نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر خدشات کے بادل منڈلا رہے تھے۔


متعلقہ خبریں