ارشد شریف قتل کیس، میڈیکل بورڈ کا بیان ریکارڈ


اسلام آباد: ارشد شریف قتل کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے میڈیکل بورڈ کا بیان قلمبند کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں بنائی گئی جے آئی ٹی کا پانچواں اجلاس ہوا اور ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

جے آئی ٹی نے میڈیکل عملے سے ایک گھنٹے تک سوالات کیے اور میڈیکل بورڈ کا بیان قلم بند کر لیا۔

ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے ڈاکٹرز کی ٹیم سے مکمل شواہد حاصل کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے اراکین اسمبلی مستعفیٰ ہو چکے ہیں، شاہ محمود قریشی

واضح رہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا تھا جس کے بعد آئی جی اسلام آباد نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

5 رکنی جے آئی ٹی میں ایس پی صدر، ایس ایچ او رمنا، تفتیشی آفیسر شامل ہیں جبکہ آئی جی اسلام آباد کی صوابدید پر کسی بھی آفیسر کو کمیٹی کا پانچواں ممبر بنانے کا اختیار دیا گیا تھا جبکہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر کو جے آئی ٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں