ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگ لی


برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔

ڈیلی میل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں، تسلیم کرتے ہیں شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

نیب نے شہبازشریف پربرطانوی امداد میں خردبرد کا کبھی الزام نہیں لگایا،ان کے بارے میں خبر پاکستان میں نیب تحقیقات کے حوالے سے دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019 کے ایک آرٹیکل میں شریف خاندان پر زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں خرد برد کا الزام لگایا تھا۔

اس ضمن میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگ لی ہے، اللہ نے شہباز شریف کو سرخرو کیا،ان پر کسی قسم کی کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں