اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تجویز نہیں، فیک نیوز کے دھوکے میں میڈیا کو زد و کوب کرنا چاہتا تھا۔
توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر خوشی نہیں، لمحہ فکریہ ہے، وزیر اعظم
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
انہوں ںے یہ بیان پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان کے جواب میں دیا ہے۔
جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دوں گا، عمران خان
عمران خان تجویز نہیں، فیک نیوز کے دھوکے میں میڈیا کو زدوکوب کرنا چاہتا تھا۔ پی ایم ڈی اے کا کالا قانون لاکر میڈیا کو غلام بنانے کی کوشش کی۔ جنگ، ڈان، تمام میڈیا ہاؤسز، تنظیمیں رضاکارانہ طور پر پہلی بار فیک نیوز خاتمے کا قانون بنا رہی ہیں کیونکہ میڈیا پریڈیٹر ملک مسلط نہیں ہے۔ https://t.co/8h9PV6aUhS
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 23, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی ایم ڈی اے کا کالا قانون لا کر میڈیا کو غلام بنانے کی کوشش کی۔
پاکستان میں جو ہورہا ہے اس کی ذمہ دار پارلیمنٹ اور انتظامیہ ہے، شاہد خاقان
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام میڈیا ہاؤسز اور تنظیمیں رضاکارانہ طور پر پہلی بار فیک نیوز خاتمے کا قانون بنا رہی ہیں کیونکہ میڈیا پریڈیٹر ملک پر مسلط نہیں ہے۔