توشہ خانہ فضول کیس ہے، ان کا نواز شریف کو نومبر میں لانیکا پورا ارادہ ہے، زلفی بخاری

توشہ خانہ فضول کیس ہے، ان کا نواز شریف کو نومبر میں لانیکا پورا ارادہ ہے، زلفی بخاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ فضول کیس ہے، یہ فارن فنڈنگ کیس میں نا اہلی کی کوشش کریں گے۔

توشہ خانہ کیس فیصلہ، الیکشن کمیشن نے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن جانبدار ادارہ بن چکا ہے، اگر ہمارے حق میں فیصلہ آجائے پھربھی الیکشن کمیشن متنازع رہے گا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر کہا کہ اگرعمران خان کل نا اہل ہو جاتے ہیں تو پھر ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، عمران خان نے پراسس مکمل کرنے کے بعد تحائف کو بیچا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم سے کوئی بات چیت نہیں کر رہے ہیں، ہماراایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونا چاہیے۔

ضمنی انتخابات میں شکست پر رہنماؤں کی تاویلیں مسترد، نواز شریف نے بڑے فیصلے کا عندیہ دیدیا

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ رانا ثنااللہ اپنے دفترمیں بیٹھ کر بڑکیں مارتے ہیں، ان کا پورا ارادہ  ہے کہ نواز شریف کو نومبر میں واپس لایا جائے۔


متعلقہ خبریں