آئی سی سی رینکنگ، بابر اعظم کی تیسری، رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار

Rizwan-and-Babar

بابر اعظم، محمد رضوان نے سٹے باز کمپنیوں کی کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی


آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، کپتان بابر اعظم رینکنگ میں چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آگئے۔ جبکہ محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

حارث روف بالنگ رینکنگ میں 14 ویں پوزیشن پر آگئے، فاسٹ بالر کی رینکنگ میں 2 درجے بہتری ہوئی ہے، جبکہ شاہین آفریدی 3 درجے تنزلی سے 24ویں پوزیشن پرآگئے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ میں 100 بہترین بیٹسمینوں میں پاکستان کے صرف 3 بیٹسمین شامل ہیں، محمد رضوان پہلے، بابر اعظم تیسرے اور فخر زمان 64 ویں نمبر پر ہیں، ریکنگ کے لحاظ سے 100 بیٹسمینوں میں اور کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں