ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دیدی


کراچی: پاکستان نے 7 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان نے جیت کے لیے انگلینڈ کو 167 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح انگلینڈ کی ٹیم کو 3 رنز سے شکست ہوئی۔ اس کامیابی کے بعد  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی ہے۔

محمد رضوان آپ لاکھوں میں ایک ہیں، نسیم شاہ

انگلینڈ کی جانب سے بلے بازی کرتے ہوئے لیام ڈاوسن اور ہیری بروک 34،34 رنز بنا کر نمایا ں رہے جب کہ بین ڈکٹ نے 33 اورمعین علی نے 29 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے فل سالٹ نے 8، ڈیوڈ ولی نے 11 اور ایلکس ہیلز نے 5 رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز اورحارث رؤف تین تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد حسنین نے 2 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے تھے، محمد رضوان 88  رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ہیں۔

محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کی جانب سے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے 36 اور شان مسعود نے 21 رنز بنائے جب کہ آصف علی نے تین گیندوں پر 13 رنز کا اضافہ کیا۔

میچ میں انگلینڈ کی جانب سے ریسی ٹوپلے نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ لیام ڈاوسن اور ڈیوڈ ولی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

کراچی: تیسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دیدی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اس میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حیدر علی اور شاہنواز دھانی کی جگہ آصف علی اور وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ انگلش ٹیم نے بھی تین تبدیلیاں کی ہیں۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دینے کے بعد گفتگو میں کہا کہ ہماری بیٹنگ اچھی ہے، ہدف حاصل کرنا آسان ہوگا، وکٹ کو سمجھنا اتنا آسان نہیں ہے۔

ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابرعلی نے اپنی بات چیت میں کہا کہ گزشتہ میچ سے بہتروکٹ لگ رہی ہے، کراچی کی پچ پر بڑے اسکور بنتے ہیں، ہمارے پاس 150 رفتار والے باؤلرز ہیں۔

انگلینڈ سے تاریخی فتح، بابر اعظم کے نام بڑا اعزاز

دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔

بابراعظم کی سنچری سے واپسی، انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنا 200 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہے، قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔


متعلقہ خبریں