اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا۔
سیلاب زدگان کے لیے ایک کروڑ ڈالر کا اعلان یو اے ای کے وزیر ثقافت نے کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے وزیر ثقافت شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان سے اظہار تشکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آلودہ پانی سے بیماریوں کا ممکنہ پھیلاؤ تشویشناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے انفرادی سطح پر دیا جانے والا یہ اب تک کا سب سے بڑا عطیہ ہے اور یہ عطیہ پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور انسانیت کے لیے دردمندی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام اس ایثار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جبکہ سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں بڑی مدد ملے گی۔