آپ نے سر پھرے بندے کو نوٹس بھیجا؟ پی اے سی : 9حلقوں سے ایک فرد کا الیکشن لڑنا زیادتی ہے مگر قانون خاموش ہے، الیکشن کمیشن

آپ نے سر پھرے بندے کو نوٹس بھیجا؟ پی اے سی : 9حلقوں سے ایک فرد کا الیکشن لڑنا زیادتی ہے مگر قانون خاموش ہے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اراکین نے عمران خان کو 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دینے پر کڑی تنقید کی ہے۔

طیبہ گل کو ہراساں نہ کیا جائے، پی اے سی کی چیئرمین نیب کو ہدایت

ہم نیوز کے مطابق یہ تنقید چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کی گئی ہے۔

چیئرمین نور عالم خان نے اجلاس میں کہا کہ نیب 1800 نادہندگان کی لسٹ بنا رہا ہے، تمام وزارتیں اور ادارے نادہندگان کی فہرستیں سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بھجوائیں، نیب آپ کو فہرست بھجوائے گا آپ نے ڈرے بغیر نوٹس بھجوانا ہے، ایک بندہ جو7 کروڑ کا نادہندہ ہے اس کو نوٹس بھیجیں کہ حکومتی خزانے میں پیسے جمع کرائے، انتخابات 2023 میں آ رہے ہیں تمام نا دہندگان کا ریکارڈ رکھ لیں۔

کمیٹی کی رکن شاہدہ اختر علی نے کہا کہ سب کا نام لے لیا مگر جس کا ہیلی کاپٹر کیس میں نام ہے اس کا نام نہیں لیا ہے، ایک ایسا شخص 9 حلقوں سے انتخاب لڑ رہا ہے جس کا اسمبلی آنے کا آرادہ ہی نہیں ہے، الیکشن کمیشن اور نیب کو نوٹس لینا چاہیے۔

چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان کے خلاف براہ راست آواز اٹھا رہے ہیں،  ہمیں ان کی طرح نہیں کرنا چاہیے، ہم اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، ادارے کے سربراہ کے خلاف نہیں جانا چاہیے، لوگوں کو اکسانے کی مذمت کرتے ہیں۔

کمیٹی کے رکن برجیس طاہر نے ن لیگ کی جانب سے 9 حلقوں کے انتخابات کے نتائج روکنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیتے یا ہارے، الیکنش کے نتائج کا اعلان نہ کیا جائے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ غریب آدمی جو الیکشن لڑتا ہے اس کے لیے اور قانون ہے عمران خان کے لیے اور قانون ہے؟

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستان کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے جلسوں اور جلوسوں پر نہیں، آئین کے مطابق کوئی مسلح افواج کے خلاف بات نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ کی ڈیوٹی ہے، آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے، اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، دائر مقدمات کا فیصلہ فوری ہونا چاہیے، جاوید لطیف

پی اے سی کے منعقدہ اجلاس میں رکن شیخ روحیل اصغر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرتے ہیں تو کرسیاں چھوڑ دیں، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔

اجلاس میں نواب شیر وسیر اور شیخ روحیل اصغر نے انگریزی میں بات کرنے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن کو جھاڑ دیا۔ نواب شیر وسیر نے کہا کہ یہاں کچھ ان پڑھ بھی بیٹھے ہیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اس پر استفسار کیا کہ ایجنڈے پر بات کروں یا ارکان کے سوالوں کے جواب دوں؟

چیئرمین نور عالم خان نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید نادہندہ ہونے پر نااہل ہو گیا، آپ نے اس سر پھرے بندے کو نوٹس بھیجا؟ ایک بندہ جو7 کروڑ کا نادہندہ ہے اس کو نوٹس بھیجیں کہ حکومتی خزانے میں پیسے جمع کرائے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے پی اے سی کے منعقدہ اجلاس کو بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے نادہندگی کی کوئی اطلاع نہیں دی، کچھ خرابیاں ہیں ان کو بہتر کر رہے ہیں، ہم نے ہر طرح کی خلاف ورزی پراسٹینڈ لیا ہے، الیکشن کمیشن کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں ہے، ایک فرد 9 حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہے یہ زیادتی ہے مگر قانون خاموش ہے۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی اور نا دہندگان کو نوٹس بھیج کر اس کی کاپی پی اے سی کو بھجوائیں، آئینی اداروں کے خلاف بات برداشت نہیں کی جائے گی۔

فوج مضبوط ہو گی تو ہم آزاد ہوں گے، عدلیہ مضبوط ہو گی تو ملک مضبوط ہو گا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس میں یقین دہانی کرائی کہ نیب کی فہرست سمیت دونوں معاملات میں کمیشن کے سامنے پیش کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں