انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے لیے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان


انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جوز بٹلر صحت یابی کے بعد کپتان کے فرائض انجام دینگے، ان کی عدم دستیابی کی صورت میں معین علی کپتان ہوں گے۔

کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، معین علی، ہیری بروک، جورڈن کوکس شامل، سام کرن، بین ڈکیٹ، لیم ڈاسن، رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، عادل راشد، فل سالٹ، اولی سٹون، رئیس ٹاپلی کے ساتھ ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس، لیوک ووڈ، مارک ووڈ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

بین اسٹوکس، جونی بیرسٹو کو دورہ پاکستان کے لیے آرام دے دیا گیا ہے، جبکہ کرس جورڈن، لیام لونگسٹن بھی دورہ پاکستان کے لیے ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

یاد رہے 17 سال بعد انگلینڈ ٹیم رواں ماہ پاکستان میں سیریز کھیلنے آرہی ہے، 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں سے 4 کراچی نیشنل اسٹیڈیم جبکہ 3 میچز لاہورقذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 20 ستمبر جبکہ آخری 2 اکتوبر کوکھیلا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں