وزیراعظم کا ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین پر فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان


‏وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین پر فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔اب یہ صارفین رات میں آرام سے سوئیں۔

قطر میں وفاقی وزرا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 30 لاکھ بڑے صارفین سے فیول سرچارج وصول کریں گے، اب مستثنیٰ صارفین کو فیول سرچارج میں ایک دھیلا بھی ادا نہیں کرنا پڑیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تین لاکھ ٹیوب ویل صارفین کو بھی کوئی اضافی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی۔

دورہ قطر سے متعلق انہوں نے کہا کہ آج یہاں سرمایہ کاری اور تجارت کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی تو پوچھا جاتا تھا 2019 میں ہم نے اس پر پیشکش دی تھی کیا بنا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو ہمارے 2 ٹارگٹس تھے،پچھلی حکومت کی بدترین کارکردگی کی بناء پر ملک دیوالیہ ہونے والا تھا، اتحادی حکومت کی کاوشوں سے ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے کیلئے ہماری کوشش دن رات جاری ہے، اب تک ہم مہنگائی میں کمی کیلئے خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے،پوری کوشش ہے کہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں تاجروں پر جو فکس ٹیکس لگایا گیا ہے، اس کے نتیجے میں چھوٹے تاجروں کو بھی بےپناہ ٹیکس کا سامنا کرنا جو اس حکومت کی منشا نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس ٹیکس کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ذمہ داران کا تعین کرے گی۔ تاجروں پر فکس ٹیکس ختم کیا جا چکا ہے، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے، چھوٹے تاجروں کو ہم اس مشکل میں نہیں ڈال سکتے۔

بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھی اس لیے جولائی کے ماہ کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کافی اضافہ ہوا جس سے غریب عوام کو تکلیف ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز بھی ایک مسئلہ ہے، جب تیل باہر سے مہنگا منگواتے ہیں تو اگلے بلوں میں ایڈجسٹ کر دیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں