بلوچستان: سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 27 اگست تک بند کردیے گئے، نوٹی فکیشن جاری

بلوچستان: سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 27 اگست تک بند کردیے گئے، نوٹی فکیشن جاری

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

بلوچستان : اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے 21 ڈیمز سیلابی ریلے کے نظر ہو گئے

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل سے27 اگست تک بند رہیں گے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت بارشوں کے باعث صوبے کے تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی تعطیلات کی گئی ہیں۔

سیلاب متاثرین کی امداد: وزیراعظم کا آرمی چیف اور چیئرمین ایم ڈی ایم اے کو فون

واضح رہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، اعداد و شمار کے تحت اب تک مختلف حادثات میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، درجنوں زخمی ہیں، گھروں و املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں بدستور سیلابی و بارش کا پانی جمع ہے۔


متعلقہ خبریں