عمران خان نے فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 108 فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کر دی۔ جس میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر (آر او) کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ریٹرنگ آفیسر نے حقائق کے باوجود کاغذات نامزدگی مسترد کیے، ہم نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج مشکل وقت میں سیلاب متاثرہ افراد کیساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ٹریبونل ریٹرنگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور این اے 108 سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے عدالت میں اپیل دائر کی۔


متعلقہ خبریں