تشدد برداشت نہیں،شہباز گل پر تشدد کرنیوالوں کی شکلیں سامنے آنی چاہیئیں،فواد چودھری

پی ٹی آئی کا شہباز گل پر تشدد کیخلاف کل احتجاج کا اعلان: 10 ستمبر سے قبل حکومت کا خاتمہ ضروری ہے، فواد چودھری

 سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ  کیسز بن جاتے ہیں لیکن تشدد برداشت نہیں۔کس نے تشدد کیا، کس کے کہنے پر تشدد کیا گیا، پتہ چلنا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کے خلاف تمام جماعتوں سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ کیسز بن جاتے ہیں لیکن تشدد برداشت نہیں۔ جن لوگوں نے شہباز گل پر تشدد کیا ان کی شکلیں سامنے آنی چاہیئیں۔ کس نے تشدد کیا، کس کے کہنے پر تشدد کیا گیا، پتہ چلنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل پر تشدد کے الزامات سے متعلق پولیس انکوائری شروع

پاکستان کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر تشدد کے خلاف ریلیاں نکلیں گی۔پنجاب حکومت نے ن لیگی رہنماو ں کے خلاف مہذب انداز میں کیسز کیے۔یہ سب اسلام آباد بھاگ کر آگئے، پی ٹی آئی کی طرح عدالت کاسامنا کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ترجمان عظمٰی بخاری نے سنسنی خیز بیان دیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم شہباز گل سے کہلوانا چاہتے ہیں کہ عمران خان نے  ان سے بیان دلوایا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے عدالت میں تشدد کے نشانات دکھائے تھے۔ تشدد کے نشانات کی تصدیق کرچکے ہیں۔اعلیٰ عدلیہ تشدد کے خلاف بات نہیں کرے گی تو ماتحت عدالتیں  کیسے کریں گی۔ ہائی کورٹ کا جواز ہی ختم ہوجاتا ہے اگر عدالتیں تشدد کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے شہباز گل سے ملاقات سے روک دیا

انہوں  نے کہاہے کہ ایڈیشنل سیشن جج پر کیاکیا دباو نہیں ڈالے گئے۔مجسٹریٹ نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ شہبا ز گل کی حالت سے میچ نہیں کرتی۔اسلام آباد پولیس کا جو حال ہے ان پر کون اعتماد کرے گا ۔


متعلقہ خبریں