پشاور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ایبٹ آباد نے کاروائی کر کے میٹرک کے 22 پیپرز لیک کرنے کےالزام میں 11 افراد کو گرفتارکر لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ہیڈ ٹیچر، پرائیویٹ اسکول ٹیچر، طالب علم، کالج اسٹاف شامل ہیں، ملزمان نے پرچوں کے اسکرین شاٹس حاصل کیے، واٹس ایپ کے ذریعے پیپرز کو لیک کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔