روس کسی تجارتی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، صدر پیوٹن کا اعلان


سینٹ پیٹرزبرگ: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کے رویے ہی منفی اور مایوس کن نتائج کا باعث ہیں، روس ہمیشہ سے تجارتی اور معاشی استحکام کے حق میں رہا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ روس کسی بھی تجارتی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

سینٹ پیٹرز برگ انٹرنیشنل اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب پر خطے کو پر امن بنانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ہر ملک کی سالمیت اور حاکمیت کو عزت ملنی چاہیے۔

فرانسیسی صدر ایمینول میکرون نے  کہا کہ دنیا کا ایک دوسرے پر بھروسہ ختم ہورہا ہے، اس کی ذمہ داری ہمیں لینی ہوگی، فرانس کو تجارتی جنگوں میں حصہ نہیں لینا۔

ایمینول میکرون نے کہا کہ گلوبلائزیشن کے بحران نے بعض ممالک کو پیچھے کردیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیا اقتصادی ماڈل عوامی ہونا چاہیے۔

سینٹ پیٹرزبرگ  انٹرنیشنل  اکنامک فورم ( ایس پی آئی ای ایف ) 1997 میں شروع  ہونے  والا  ایک  معروف  بین الاقوامی اقتصادی اور کاروباری فورم  ہے  جو ہر سال روس میں منعقد ہوتا ہے، 2006  سے ایس پی آئی ای ایف اجلاس  روسی صدر کی زیر نگرانی ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں