امپورٹڈ حکومت کرپٹ اور نااہل، تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کرپٹ اور نااہل ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 8 مارچ کو جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تو ڈالر 178 روپے کا تھا اور آج ڈالر 250 روپے کا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 مارچ کو مہنگائی کی شرح 16 اعشاریہ 5 فیصد تھی اور اب 38 فیصد ہو گئی ہے۔ امپورٹڈ حکومت کرپٹ اور نااہل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھینے گئے مینڈیٹ کو جمہوری انداز میں واپس لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

عمران خان نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اس تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟


متعلقہ خبریں