پرویزالٰہی کا عمران خان کو ٹیلی فون، کپتان کی مبارک باد


نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے عدالتی فیصلہ آتے ہی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کو ٹیلی فون کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویز الہٰی کو مبارکباد دی، چودھری پرویز الہٰی نے انہیں ساڑھے11بجے حلف لینے بارے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے

ادھر مونس الہٰی نےکمرہ عدالت سے نکلتے ہی چودھری پرویز الہٰی کوٹیلی فون کیا اور انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد پیش کی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حمزہ شہباز کو فوری طور پر وزارت اعلیٰ کا دفتر چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد چودھری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں