ن لیگ سیاست کریگی اور کیا کریگی اب؟ پی ڈی ایم والے بچوں کی طرح رو رہے ہیں، فواد چودھری

ن لیگ سیاست کریگی اور کیا کریگی اب؟ پی ڈی ایم والے بچوں کی طرح رو رہے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ  ن لیگ سیاست کرے گی اور کیا کرے گی اب؟ پی ڈی ایم والے بچوں کی طرح رو رہے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس: فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا مسترد

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر قانون اور دیگر حکومتی وزرا نے بدتمیزی کی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت عدالت کے خلاف مہم بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، عدالت کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جب فیصلے آئین،قانون اور انصاف کے مطابق نا ہوں تو فُل کورٹ سے خطرہ رہتا ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپنے فیصلے خود کرنے کی اہلیت ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں