الیکشن کمیشن نے راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیرکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ راجہ صغیرآج وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ووٹ ڈال سکیں گے، دوبارہ گنتی میں بھی راجہ صغیر کے ووٹ بڑھ گئے۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوارشبیراعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو گزشتہ روز مسترد کردیا تھا۔ حلقے میں دوبارہ گنتی کے حوالے سے ریٹرننگ افسرکے حتمی نتائج علی الصبح الیکشن کمیشن کوموصول ہوگئے۔
راجہ صغیر کے 6 ووٹ بڑھنے کے بعد ووٹ 68 ہزار 918 ہوگئے، اس سے پہلے ان کے ووٹ 68 ہزار 906 تھے، شبیراعوان کے ووٹ 68 ہزار 857 تھے، اب ان کے ووٹوں کی تعداد 68 ہزار 863 ہے۔