کل ہنگامہ ہوا تو دیکھیں گے،سپریم کورٹ مداخلت کرے اور فوری الیکشن کرائے، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ معیشت قومی سلامتی کی حیثیت اختیار کررہی ہے، فتنہ آصف زرداری نے 2 بھائیوں میں بھی لڑائی کرا دی، آصف زرداری اراکین کی خرید وفروخت کے ماہر ہیں لیکن الیکشن کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ راناثنااللہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، یہ لوگ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگانا چاہتےہیں، عقل کے اندھے عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6لگانےکی بات کرتےہیں، کہا تھا ن سے ش نکلے گی ، میرا مذاق بنایا جارہا تھا، کدھر ہیں نوازشریف اور کہاں ہیں اسحاق ڈار؟

مفتاح اسماعیل ہنس ہنس کر قیمیتں بڑھا رہے ہیں ، یہ لوگ بدترین سیاست کررہے ہیں، لاہورنےعمران خان کےامیدواروں کوجتوایا ہے اور کل پرویزالہٰی پنجاب کےوزیراعلیٰ ہوں گے اور حکومت کےتابوت میں آخری کیل راناثنااللہ ٹھونکیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کے ووٹ کے لیے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی ، امید ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق سپریم کورٹ دے گی، سپریم کورٹ سے کہہ رہا ہوں ملکی حالات پر ازخودنوٹس لیں ، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، 14پارٹیاں گندے انڈے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی نان اسٹاپ پرواز،230روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سعودی عرب جیسے ملک نے بھی امریکہ کو جھنڈی کرا دی ہے، الیکشن نہیں کرائیں گے تو حالات خراب ہو جائیں گے، 30 اگست سےپہلےعام انتخابات کااعلان ہوجاناچاہیے، ہم پر اتنےکیسز ہو گئےکہ شایداب ہمیں ضمانت نہ ملے، اگرکسی نےکل اسمبلی میں ہنگامہ کیاتوپھردیکھیں گے، اراکین کی ذمہ داری ہےکل اپنی جماعت کیساتھ کھڑےہوں، پاکستان اس نہج پر پہنچ سکتا ہے جسکو چلانے کے لیے کوئی پارٹی تیار نہیں ہو گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے واضح کیا کہ عمران خان کہے گا تو آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دوں گا، مولانافضل الرحمان کبھی اپنی جیب سے پیسے نہیں لگاتے، آصف زرداری لوگوں کو دانا ڈالتے ہیں ، عسکری قیادت کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملات میں عمران خان کو دلچسپی نہیں۔


متعلقہ خبریں