پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی

PIA برطانوی ممبر پارلیمنٹ

کراچی: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا ہے۔

قومی ایئر لائن کا کرایوں میں کمی کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں نمایاں کمی کے بعد بین الاقوامی روٹس پر بھی کرایوں میں کمی کردی ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے پی آئی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں پرکرایوں میں 8 فیصد کمی کردی ہے جب کہ خلیجی ممالک کے روٹس پرکرایوں میں 15 فیصد کمی کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی کے مطابق سعودی عرب کے روٹ پر بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹرین کے کرایوں میں مزید اضافہ

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔


متعلقہ خبریں