مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی اہلکار کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ، 2 ہلاک


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے سورنکوٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ بھارتی فوجی اہلکار نے کیمپ میں موجود اپنے دیگر ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔

ترجمان بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی درست وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم شبہ ہے کہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 اہلکار ہلاک

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈیوٹی کی تعیناتی کے دوران پیش آیا جب بھارتی فوجیوں کو روڈ اوپننگ پارٹی کی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا جا رہا تھا۔ اس  دوران جھگڑا ہوگیا اور ایک اہلکار نے دیگر اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔


متعلقہ خبریں