پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ ہو گیا، ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے


اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدہ ہوجانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جلد مل جائیں گے جبکہ معاہدے میں مدد اور کوششوں پر وزیر اعظم، ساتھی وزرا، سیکرٹریز اور وزارت خزانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اب مہنگائی کو ریورس گیئر لگے گا، ترقی پانچویں گیئر میں جائے گی، مریم نواز

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بجٹ پر سختی سے عمل کرنا ہو گا جبکہ پاکستان کو طلب اور رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ بھی برقرار رکھنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں