فیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کر دی


یورو کونسل آف فیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی۔

پاکستان فٹبال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ 29 جون کو ہونیوالے اجلاس میں نارملائزیشن کمیٹی کو پی ایف ایف ہاوس اور اختیارات واپس ملنے پر کیا گیا۔

پابندی ہٹنے کے بعد پاکستانی ٹیموں پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروازے کھل گئے جب کہ ملکی سطح پر فٹبال سرگرمیوں کا سلسلہ بھی بحال ہوگا۔

فیفا فٹبال ورلڈ 2026کے میزبان شہروں کا اعلان

فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی الیکشن کیلئے پیش رفت کرے گی۔

اس ضمن میں چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے کہا ہے کہ این سی کی انتھک محنت اور فٹبال فیملی کی دعائیں رنگ لے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ فٹبال کی بحالی، پی ایف ایف الیکشنز کا انعقاد اور اثاثہ جات کی واپسی اولین ترجیح ہو گی ۔


متعلقہ خبریں