باغ جناح میں گندگی پھیلانے پر شہریوں کو جرمانے کا حکم


لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے باغ جناح میں گندگی پھیلانے والے شہریوں کو جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے خاتمے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے باغ جناح میں گندگی پھیلانے والے شہریوں کو 200 روپے جرمانہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ بارشوں کے پانی کو اسٹور کرنے کے لیے واٹر ٹینک نصب کیے جا رہے ہیں اور نجی کمپنی کے تعاون سے نشتر پارک کے گرد واٹر ٹینک نصب کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہوا تو جو ہوسکا کریں گے،مفتاح اسماعیل

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ایچ اے پر ناراضگی کا اظہار کیا تو ڈی جی پی ایچ اے نے مؤقف اختیار کیا کہ مجھے تعینات ہوئے صرف 15 روز ہوئے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا ماحولیاتی مسائل کا شکار ہوچکی ہے اور آپ کی ذمہ داری بڑی اہم نوعیت کی ہے۔ اگر آپ ہماری ہدایات پر نہیں چل سکتے تو چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے لوگ اس معاملے پر عدالت کی معاونت کر رہے ہیں اور ماحولیاتی تبدیلیاں ہماری صحت پر برے اثرات ڈال رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں