مسلم لیگ ن کے پاس اکثریت نہیں بجٹ کیسے پیش کریں گے، پرویز الہیٰ


 اسپیکر پنجاب اسمبلی  پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پاس اکثریت تو ہے نہیں بجٹ کیسے پیش کریں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کل کے بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ نون کے رویے پر ہے۔کل کے اجلاس میں گڑبر کا معاملہ سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پاس اکثریت نہیں، انہوں نے بجٹ کیا پیش کرنا ہے۔اسمبلی کے جن لوگوں نے بجٹ انتظام چلانا ہے اگر انہیں کو اٹھا لیں تو کیسے کام چلے گا

انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کو حمزہ شہباز نہیں،پولیس چلا رہی ہے۔پنجاب کو پولیس ریاست بنا دیا گیا ہے۔حمزہ کے اسپیکرشپ بچانے کے الزام  پر خواجہ آصف کا فقرہ کافی ہے۔”کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے”۔

ان کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حیسن سے کوئی مسئلہ نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔حکومت والے اپنی اوقات میں رہیں اور اپنے گریبان میں جھانکیں۔


متعلقہ خبریں