عامر لیاقت حسین کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی


کراچی: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔ عامر لیاقت حسین کا آج انتقال ہو گیا ہے۔

عامر لیاقت حسین کے انتقال پر سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

ہم نیوز نے منیجر اوقاف کے حوالے سے بتایا ہے کہ قبر کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک تدفین کا وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

منیجر اوقاف کے مطابق عامر لیاقت حسین کی قبر کی تیاری ورثا کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔

عمران خان کا ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر اظہار افسوس

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی قبر کی جگہ رقم کے عوض مختص کروائی تھی۔ انہوں نے قبر کی جگہ اس وقت مختص کرائی تھی جب وہ وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور تھے۔


متعلقہ خبریں