وزیراعظم شہباز شریف کا بزنس کانفرنس کے دوران وہاں پر موجود شرکا سے دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔
خطاب کے دوران انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کافی دیر ہوگئی ہے آپ سب کھانا کھالیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کی طرف چلی گئی ہے، اگر کوئی صاحب حیثیت کھانے کا بل دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا نیا ٹوئٹر اکائونٹ بحال
اس سے پہلے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کے پاس 15 ماہ تک کا وقت ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز آئیں بیٹھیں اور میثاق معیشت کریں۔
اسلام آباد میں پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے، اس کے تحت ایسے اہداف طے کیے جائیں جنہیں تبدیل نہ کیا جا سکے، پالیسیوں میں تسلسل کیلئے میثاق معیشت ناگزیر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے دیہی علاقوں کو ترقی دینا ہوگی،زرعی شعبہ ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوے کی دہائی میں پاکستانی روپے کی قدر بھارتی روپے سے بہتر تھی، ماضی میں بھارت نے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی تقلید کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ زمین کو بچانے کے لیے ہائی رائیز بلڈنگز بنانا ہوں گی۔ ہمیں اپنی زمین کو بچانا ہے۔