فروری سے جاری یوکرین روس جنگ میں، جہاں یوکرین بظاہر کمزور ہدف دکھائی دیتا تھا، لیکن اس عرصے میں ماسکو کو کئی بڑے دھچکے دینے میں کامیاب ہوا۔
عالمی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے دوران مشرقی یوکرین میں ایک روسی جنرل ہلاک ہو گیا ہے، ڈونباس میں جنرل رومن کٹوزوف کے قتل کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ قتل کب ہوا ہے۔
دوسری جانب اپنے جنرل کی ہلاکت کے بارے میں روس کی جانب سے کوئی تبصرہ، تصدیق یا انکار نہیں کیا گیا ہے۔ یوکرین کی فوج نے بھی حالات کے بارے میں مزید تفصیلات پیش کیے بغیر جنرل کٹوزوف کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کااسلحہ لے جانے والا فوجی کارگو طیارہ تباہ کر دیا، روس کا دعویٰ
روسی کمانڈر حملے کو آگے بڑھانے کی کوشش میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ اس دوران ماسکو نے چار سینئر جنرلوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کیف نے 12 جنرلوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور مغربی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم سات سینئر کمانڈر مارے گئے ہیں، تاہم یوکرائنی فورسز نے جن تین جنرلو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا ان کے زندہ ہونے کی اطلاع ہے۔