شفقت محمود نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدارت کا عہدہ چھوڑ دیا

شفقت محمود

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدارت کا عہدہ چھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر کا عہدہ شاہ محمود قریشی کو ملنے کا امکان ہے،  پنجاب میں شاہ محمود نے پارٹی چیئرمین کے عندیہ کے بعد مختلف ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

سابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے استعفے بارے سوشل میڈیا پر ٹویٹ بھی کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ منحرف اراکین نے پارٹی چھوڑی یا نہیں، شفقت محمود

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع دیا، میری سرجری کی وجہ سے قیادت میں تبدیلی ضروری تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے آنے والے صدر کو مبارکباد دیتا ہوں،میری پارٹی کے لیے خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں