ممبئی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر بھارتی شہریوں کو بڑی تعداد میں متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔
کورونا: سرکاری و نجی دفاتر کے عہدیداروں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی ہدایت
ہم نیوز نے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرکاری حکام کے پاس موجود اعداد و شمار کے تحت کافی عرصے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 8.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
خبردار! ماسک پہن لیں، کورونا کی نئی قسم پاکستان آگئی
اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے ایک دن میں 739 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جو یکم فروری 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔
اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
واضح رہے کہ بھارتی شہر ممبئی بالی ووڈ کا بھی مرکز ہے، گزشتہ دنوں معروف اداکار اکشے کمار بھی کووڈ 19 کا شکار ہوئے تھے۔