آٹا، دالیں، چاول، تیل، پیاز، گوشت، چکن اور انڈوں سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

آٹا، دالیں، چاول، تیل، پیاز، گوشت، چکن اور انڈوں سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: آٹا، دالیں، چاول، خوردنی تیل، پیاز، گوشت، چکن اور انڈوں سمیت متعدد دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ بات وفاقی ادارہ شماریات نے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ میں سبسڈیز واپس لینے اور ٹیکسز میں اضافے کا عندیہ دیدیا

ہم نیوز کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے تحت مہنگائی 13.8 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت ماہانہ بنیادوں پر چکن 15.98 فیصد اور پیاز 36.17 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ فی درجن انڈوں کی قیمت بھی 13.07 فیصد بڑھ گئی ہے۔

ہوشیار: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ جائزہ رپورٹ کے تحت خوردنی تیل کی قیمتیں مزید 1.93 فیصد بڑھ گئی ہیں جب گندم 2.06 فیصد اور چکن 16.98 فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت دال مسور 5 فیصد، چاول 3 فیصد، دال ماش 2 فیصد اور دال چنا کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ میں گوشت کی فی کلو قیمتوں میں بھی 4 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عوامی سواری موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ

ہم نیوز نے وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ جائزہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران ٹماٹر 37.73 اور چینی 2 فیصد سستی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں