بیانیہ دونمبر، جعلی خط دو نمبر، انقلابیوں کا لیڈر عمران خان بھی دو نمبر ہے، مریم نواز


مانسہرہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹر وے نواز شریف کی ہزارہ کی عوام سے سچی محبت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانسہرہ نواز شریف کا تھا، ہے اور رہے گا۔

عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام منعقدہ منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف پاکستان کے سچے معنوں میں خدمتگار ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں عمران خان کے لگائے زخموں پر نواز شریف اور شہباز شریف مرہم لگائیں گے، 30 سال پہلے جس سفر کو 4 گھنٹے لگتے تھے، آج گھنٹے میں طے ہوگیا، ہزارہ موٹر وے نواز شریف کا تحفہ ہے۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ پنجاب کی تقدید بدلی، آپ کی سپورٹ سے شہباز شریف پاکستان کی قسمت بھی بدل دے گا، خیبر پختونخوا کے عوام نے انتشار پر مبنی مارچ کو ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کر مسترد کردیا، جس ہیلی کاپٹر میں عمران خان اسلام آباد آئے، وہ سرکاری ہیلی کاپٹر تھا، میری ہمدردیا ں سعید احمد جان کے گھر والوں کے ساتھ ہیں۔

عمران خان نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیے، اب صرف جیل کا ٹچ باقی رہ گیا ہے، حمزہ شہباز

انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے لیکن روڈ کا سفر کر کےآج یہاں آئے ہیں، شہباز شریف نے محنت سے پنجاب کی قسمت بدلی ہے اب پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، شہبازشریف میرے والد کی جگہ ہیں، ان سے محبت ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوانے انتشاراورفتنہ پرمبنی لانگ مارچ کو مستردکردیا، وہ گاڑیاں جو دھرنے میں استعمال ہوئیں وہ ساری حکومت کی تھیں،مانسہرہ میں عوام نے عمران خان کو ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا، انقلاب ہیلی کاپٹر سے نہیں آتا، عمران خان نے پاکستان کی معیشت پر ضرب لگائی ہے، خبیر پختونخوا کے عوام نے انتشار کی سیاست کو رد کر دیا ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا کہ انقلاب آدھے راستے میں یوٹرن لے کر بنی گالہ جانے سے نہیں آتا، اس کا بیانیہ بھی دونمبر، اس کا جعلی خط بھی دو نمبر ہے، انقلابیوں کا لیڈر عمران خان بھی دو نمبر ہے، انتشار مارچ ناکام ہونے پر عمران خان اسلام آباد سے غائب ہو گئے۔

ملک ریاض کی جانب سے عمران خان کا پیغام آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہتا ہے سپر پاور امریکہ مجھ سے ڈرتا ہے، کل ایک آڈیو لیک ہوئی جس میں اس کی حقیقت عیاں ہو گئی، عمران خان جتنے لانگ مارچ کرنے ہیں کرو حکومت ختم نہیں ہو گی، نواز شریف کسی جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو ں گے، ابھی حکومت کے 40 روز نہیں ہوئے شہباز شریف نے چینی اور آٹا سستا کر دیا۔


متعلقہ خبریں