مشعال ملک نےیاسین ملک کی عمر قیدکی سزا کومتعصبانہ فیصلہ قراردے دیا

فوٹو: فائل


 مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ  مشعال ملک نے یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کو متعصبانہ فیصلہ قرار دے دیا۔

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ہم بھارتی سپریم کورٹ کے معتصبانہ فیصلے سے بیٹھ نہیں جائیں گے۔ہم آزادی جدوجہد جاری رکھیں گے۔میں اور بیٹی ہم سب آزادی جدوجہد آزادی کے مقصد کے لیے تیار ہیں۔ہمیں موت سے ڈر نہیں ،جو کچھ کرنا ہے کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:یاسین ملک کو سزا سنانے پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی: پاکستان کا شدید احتجاج

اہلیہ یاسین ملک کا کہنا ہے کہ صدی میں یاسین ملک سے زیادہ بہادر شخص نہیں دیکھا۔یاسین ملک نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ میں زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا۔یاسین ملک نے کہا انٹرنیشنل قوانین پر عمل کر تا ہوں۔کیا وجہ ہے کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں جانے سے روکا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانا انصاف کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔یہ صرف کشمیریوں کی بات نہیں، ہم سب جدوجہد میں آگے جائیں گے۔یاسین صاحب کے بعد انہوں نے ساری حریت کانفرنس کو ختم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد تھا تو بھارت کے 7 وزرائے اعظم نے مجھ سے ملاقات کیوں کی؟ عدالت سے بھیک نہیں مانگوں گا: یاسین ملک

انہوں نے کہا ہے کہ میں مطالبہ کرتی ہوں کہ دنیا کو نریندر مودی کا چہرہ دکھایا جائے۔مقبوضہ کشمیر میں لوگ خون کے آنسو رو رہے ہیں۔تحریک آزادی کو دبانے کے لیے نام نہاد آپریشنز کیے جارہے ہیں۔تحریک کو بھارت دہشتگردی سے منسوب کرتا ہے جو غلط ہے۔ہندوستان کشمیر کی تحریک دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

یاد رہے کہ بھارتی عدالت نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کوجھوٹے الزامات پر دو بار عمر قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔


متعلقہ خبریں