سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کا اعلان

فائل فوٹو


سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرخزانہ محمد عبدالله عبدالعزيز الجدعان  نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، سعودی عرب پاکستان سے ناراض ہے: فضل الرحمان

سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اہم اتحادی ہے اور سعودی عرب اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سپورٹ کرنے کے لیے جمع کرائے تھے۔


متعلقہ خبریں