خواتین کی خدمات نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں،ملیحہ لودھی

کشمیر:سلامتی کونسل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانا ہونگی،ملیحہ لودھی

فوٹو: فائل


نیویارک/اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دنیا کی ترقی میں خواتین کی خدمات نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے نہ صرف خطے بلکہ اقوام عالم کے لیے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔

ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح، بیگم رعنا لیاقت علی خان، بیگم جہاں آرا شاہنواز اور بیگم شائستہ اکرام اللہ سمیت دیگرکو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ خواتین کی عملی شرکت کے بغیر ترقی کے خواب کو حقیقت کا روپ نہیں دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین رہنماؤں  نے اقوام متحدہ اور پاکستان کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی  نے بطور خاص تحریک پاکستان کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان بنانے کی جدوجہد میں خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ جو جدوجہد کی اور کارہائے نمایاں انجام دیے ان کی دوسری کوئی مثال پیش کرنا مشکل ہے۔


متعلقہ خبریں