لندن: علیم خان، نواز شریف اہم ملاقات


 تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما علیم خان نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور علیم خان کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ تاہم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ ابھی سیاسی گفتگو نہیں کرسکتا اور ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی عبدالعلیم خان نے نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی تھی۔

یاد رہے علیم خان، عمران خان کے پرانے ساتھی تھے لیکن اب ان کی راہیں جدا ہو چکی ہیں، اور وہ مسلم لیگ ن کے قریب ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں