وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی ریاست پاکستان کیلئےخطرہ بن چکا ہے، ان کے شر سے نہ کوئی ادارہ محفوظ ہے اور نہ کوئی مسجد اورنہ کوئی گرجا گھر۔
سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے گرجا گھر کی جگہ جلسہ کرنے پروزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے بیان اپنے میں کہا ہے کہ گرجا گھرکو جلسہ گاہ بنانے کی کوشش کرکے مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کو اکسایا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کانام لیکر اپنی سیاسی دکان چمکانے والا عمران نیازی ملک میں مذہبی انتشار پھیلا رہا ہے، عمران نیازی اپنی اس مذموم حرکت سے مذہبی اقلیتوں کا کیا پیغام دینا چاہتا ہے؟
شیخ راشدکاموبائل فون پولیس کے حوالے نہ کرنامسجد نبوی واقعے میں ملوث ہونے کا ثبوت ہے،رانا ثنااللہ
ان کا کہنا تھا کہ ریاست ہر صورت اپنی اقلیتوں کا تحفظ کرے گی، ریاست کسی کوبھی ملک میں ملوکیت نافذ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتی۔
مزید کہا کہ ملک میں نقض امن پیداکرنے کی صورت میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔