پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو اپ سیٹ کر سکتی ہے، سرفراز احمد


لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ لائن اپ میں آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے والے  گیارہ کھلاڑیوں میں حسن علی بھی شامل ہیں۔

پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ حسن علی اور راحت علی میں سے کوئی ایک فائنل الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گا، امام الحق نے اپنی کارکردگی سے خود کو ثابت کیا ہے، ہیڈ کوچ نے محمد عامر کے انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عامر مکمل فٹ ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے پریکٹس کی ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم دباؤ کا شکار ہو گی۔

کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو انگلش ٹیم کے خلاف بے خوف ہو کر کھیلنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ ہمارے اسکواڈ میں شامل سارے کھلاڑی انگلینڈ کو اپ سیٹ کر سکتے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 مئی جمعرات کو لارڈز میں جبکہ دوسرا میچ یکم سے پانچ جون تک ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں