قومی اسمبلی میں عمران خان کی فوج مخالف تقریر پر قرارداد مذمت منظور


قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فوج مخالف تقریر پر قرارداد مزمت منظور کر لی۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں عمران خان کے خلاف قرارداد وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی۔

اس سے پہلے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ سب کی پہنچ میں ہوں، کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

عمران نیازی آج کا میرجعفر و میرصادق ہے، خانہ جنگی کرانیکی کوشش کر رہا ہے،سازش کچل دیں گے: وزیراعظم

انسانیت کی خدمت کرنا ہی اصل مقصد زندگی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

انہوں نے کہا کہ  اتحادیوں کے تعاون سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، اتحادی حکومت ہے ، ماضی کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میری بطور خادم پاکستان پارلیمانی پارٹی سے پہلی ملاقات ہے، مصنوعی مینڈیٹ والی حکومت کو گھمنڈ اور غرور کی وجہ سے شکست ہوئی، میں نے کبھی زندگی میں ہار ماننا نہیں سیکھا۔


متعلقہ خبریں