بیجنگ:کوویڈ لاک ڈاؤن کا خدشہ، لوگوں نے سامان خریدنا شروع کر دیا


چینی دارالحکومت بیجنگ میں کوویڈ لاک ڈاؤن کے خدشے کے پیش نظر شہریوں نے بڑے پیمانے پر ضرورت کی اشیا خریدنا شروع کر دیں۔

چین میں ایک بار پھر وبائی بیماری کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز کے باعث بیجنگ میں لاک ڈوان لگانے پر غور کیا جا رہاہے۔

لاک ڈاون کے خدشے کے پیش نظر  چینی عوام میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے  اور  شہریوں نے بڑے پیمانے پر اشیائے ضروریہ خرید کر جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔  بیجنگ میں دکانوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

اس سے قبل چینی حکام کی طرف سے بیجنگ کے ایک وسطی علاقے میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کرنے کے احکامات  جاری  کیے گئے ہیں۔ اس علاقے میں جسےچاؤ ینگ کہا جاتا ہے  35 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین پہلے ہی ملک کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں کوویڈ کی وبا کے پھیلاؤ کی روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں