میاں صاحب کرسی چھوڑو اور الیکشن کال کرو، اسد عمر

کورونا ویکسین، 18 عمر سے زائد عمر کے افراد رجسٹریشن کرائی، اسد عمر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ میاں صاحب کرسی چھوڑو اور الیکشن کال کرو۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا اگر ثبوت ہوں غیر ملکی مداخلت کے تو وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ قومی سلامتی کمیٹی تصدیق کر چکی ہے کہ بیرونی مداخلت ہوئی۔

اسد عمر نے کہا کہ اب خان نے تو انہیں ساتھ کھڑا نہیں ہونے دینا، لہٰذا میاں صاحب کرسی چھوڑو اور الیکشن کال کرو۔


متعلقہ خبریں