نیپرا کا ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کا سخت نوٹس

نیپرا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کا سخت نوٹس لے لیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پاور پلانٹس کی بندش کی وجہ سے ہے۔

بیان کے مطابق اتھارٹی نے بند پاور پلانٹس کے سربراہان کو کل نیپرا ہیڈ کواٹرز میں طلب کر لیا ہے جس پر ان سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

اتھارٹی نے این پی سی سی اور سی پی پی اے جی کو بھی کل طلب کر لیا۔

بیان کے مطابق اتھارٹی نے صارفین کی جانب سے لوڈ شیڈنگ پر ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کیخلاف شکایات کا سخت نوٹس لیا گیا۔

اتھارٹی نے صارفین کی شکایات پر ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کو بھی 19 اپریل کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں