ہماری ترجیح شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے، وزیراعظم

مراسلے میں سازش ثابت ہو گئی تو استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤں گا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، یہ قابل فخر بات ہے کہ تمام ادارے آئین کا احترام کر رہے ہیں۔

نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ان کا کہنا تھا کہ افراط زر سے نمٹنا اور جمود کا شکار معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنا ہے، ہم مل کر ایک عظیم قوم بنائیں گے۔

خیال رہے کہ نو منتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے فوری طور پر قوم کو ریلیف دیتے ہوئے کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مراسلے میں سازش ثابت ہو گئی تو استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤں گا، شہباز شریف

ایوان میں بحیثیت وزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ گزشتہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی مہنگائی کا زور کسی حد تک کم کرنے کیلئے عوام کو فوری ریلیف دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی پنشن میں10فیصداضافےکااعلان کرتاہوں اور ملکی سرمایہ کاروں سے اپیل ہے کہ وہ بھی یکم اپریل سے ایک لاکھ تک تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کریں۔

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب،تحریک انصاف کا بائیکاٹ، تمام ارکان مستعفی

میاں شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ تمام اعلانات پر عمل درآمد یکم اپریل سے ہو گا، انہوں نے سستا آٹا فراہم کرنے ، بے نظیر کارڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔


متعلقہ خبریں