پشاور: گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ شہباز شریف کو وزیر اعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتے اور شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے والے دن اپنا استعفی بجھوا دیں گے۔
گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کا مستعفی ہونیکا اعلان
شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی گورنر کا عہدہ چھوڑ دوں گا، گورنر شاہ فرمان
شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے والے دن اپنا استعفی بجھوا دوں گا،شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا، گورنر شاہ فرمان
— Governor Khyber Pakhtunkhwa (@KPGovernor) April 9, 2022
شاہ فرمان نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم بنتے ہی وہ گورنر کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
واضح رہے کہ شاہ فرمان کا شمار تحریک انصاف کے دیرینہ کارکنوں میں ہوتا ہے اور 2013 میں وہ پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ شاہ فرمان 2018 کے عام انتخابات می بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے لیکن وفاق میں بھی کامیابی کے بعد انہیں گورنر خیبر پختونخوا مقرر کیا گیا تھا۔